مسئلہ:- بکر پر حج فرض تھا حج نہیں کیا پھر اپاہج ہوگیا تو اب اس پر حج فرض ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اب بھی بکر پر حج فرض باقی ہے خود نہ کرسکے تو حج بدل کرائے۔
جیسا کہ بہار شریعت میں عالمگیری کے حوالے سے ہے،
اگر پہلے تندرست تھا اور دیگر شرائط بھی پائے جاتے تھے اور حج نہ کیا پھر اپاہج وغیرہ ہو گیا کہ حج نہیں کر سکتا تو اس پر وہ حج فرض باقی ہے۔ خود نہ کرسکے تو حجِ بدل کرائے۔
(بہار شریعت حصہ 6 صفحہ 1046 حج کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم
5 ذی القعدہ 1446ھجری
4 مئی 2025 عیسوی یکشنبہ
Tags:
حج کا بیان