ائمہ اربعہ میں سے کس امام کو ہر رات نبی کریم ﷺ کی زیارت ہوتی تھی؟


مسئلہ:- چاروں مسلک کے ائمہ میں سے کون سے خوش نصیب امام ہیں جن کو ہر رات نبی کریم ﷺ کی زیارت ہوتی تھی؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

حضرت مُثَنّٰی بن سعید رحمۃُ اللہِ علیہ کا بیان ہے : حضرتِ امام مالِک رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے تھے ، کوئی رات ایسی نہیں گزری جس میں مجھےحضور صلّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کی زیارت نہ ہوئی ہو۔
(حلیۃ الاولیاء 6 / 346)
والله تعالیٰ اعلم
5 ذی القعدہ 1446 ھجری
4 مئی 2025 عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post