مسئلہ:- پیدل حج کرنا افضل ہے جب کہ پیدل کرنے کی طاقت رکھتا ہو تو جو پیدل حج کرے اس کے لیے ہر قدم پر کتنی نیکیا ہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
700 نیکیاں ہیں ،
البتہ دور حاضر میں شہرت، نام و نمود اور نمائش مقصود نہ ہو بلکہ رضاے الٰہی مقصود ہو ورنہ ریا ( دکھاوا) کی صورت میں گناہ ہے چہ جائیکہ ثواب ۔
فقیہ اعظم ہند صدر الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
پیدل کی طاقت ہو تو پیدل حج کرنا افضل ہے۔ حدیث میں ہے: ’’جو پیدل حج کرے، اُس کے لیے ہر قدم پر سات سو 700 نیکیاں ہیں
(بہار شریعت حصہ6 صفحہ 1049 حج کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم
5 ذی القعدہ 1446 ھجری
4 مئی 2025 عیسوی یکشنبہ
Tags:
حج کا بیان