مسئلہ:- آنکھ کے کوئے یعنی ناک کے کونے کی طرف سرمہ کا جرم لگا رہا اور وضو کر لیا اطلاع نہ ہوئی نماز پڑھ لی تو نماز کا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی۔
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے
آنکھ کے کوئے ( یعنی ناک کی طرف آنکھ کا کونہ) پر پانی بہانا فرض ہے مگر سرمہ کا جرم کوئے یا پَلک میں رہ گیا اور وُضو کرلیا اور اِطلاع نہ ہوئی اور نماز پڑھ لی تو حَرج نہیں نماز ہوگئی، وُضو بھی ہو گیا اور اگر معلوم ہے تو اسے چُھڑا کر پانی بہانا ضرور ہے۔
بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ 293 وضو کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
Tags:
نماز کا بیان