مسئلہ:- مقتدی کو تکبیر (تحریمہ)کا حال معلوم نہیں کہ کب کہی لیکن غالب گمان ہے کہ امام سے پہلے نہیں کہی تو کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں مقتدی کی نماز ہوگئی کیونکہ غالب گمان یہی تھا کہ امام سے پہلے نہیں کہی۔
بہار شریعت میں درمختار وردالمحتار کے حوالے سے ہے -
امام کی تکبیر کا حال معلوم نہیں کہ کب کہی تو اگر غالب گمان ہے کہ امام سے پہلے کہی نہ ہوئی اور اگر غالب گمان ہے کہ امام سے پہلے نہیں کہی تو ہوگئی اور اگر کسی طرف غالب گمان نہ ہو، تو احتیاط یہ ہے کہ قطع کرے اور پھر سے تحریمہ باندھے۔
(بہار شریعت حصہ 3 صفحہ 512 فرائض نماز)
والله تعالیٰ اعلم
30 شوال المکرم 1446 ھجری
29 اپریل 2025 عیسوی سہ شنبہ
Tags:
نماز کا بیان