مسئلہ:- مقتدی اپنے نزدیک امام کی نماز کو باطل سمجھتا ہے البتہ امام کی نماز صحیح ہے تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اگر امام کی نماز صحیح مگر مقتدی اسے باطل سمجھتاہے تو خود مقتدی کی نماز نہیں ہوگی
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے :-
مقتدی کے لیے یہ بھی فرض ہے ،کہ امام کی نماز کو اپنے خیال میں صحیح تصور کرتا ہو اور اگر اپنے نزدیک امام کی نماز باطل سمجھتا ہے، تو اس کی نہ ہوئی۔ اگرچہ امام کی نماز صحیح ہو۔
(بہار شریعت حصہ 3 صفحہ 521 فرائض نماز)
والله تعالیٰ اعلم
29 شوال المکرم 1446 ھجری
28 اپریل2025عیسوی دوشنبہ
Tags:
نماز کا بیان