کسی رکعت کا ایک سجدہ چھوٹ جائے اور سلام پھیرنے کے بعد یاد آئے تو کیا حکم ہے ؟



مسئلہ:- نماز کا ایک سجدہ رہ گیا تھا سلام کے پھیرنے کے بعد فوراً یاد آیا سجدہ کرلیا اور سجدہ سہو کیا تو نماز کا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 صورت مسئولہ میں نماز ہوجائے گی 
 بشرطیکہ سلام پھیرنے کے بعد کوئی کام منافئ نماز نہ کیا ہو ، 
در مختار مع شامی جلد دوم صفحہ ۱۵٦ میں ہے :
، حتی لو نسی سجدۃ من الأولی قضاھا ولو بعد السلام قبل الکلام لکنہ یتشھد ثم یسجد للسھو ثم یتشھد لأنہ یبطل بالعود الی الصلبیۃ والتلاویۃ " اھ

اور بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۲۰ میں ہے 
" ایک سجدہ کسی رکعت کا بھول گیا تو جب یاد آئے کرلے اگرچہ سلام کے بعد بشرطیکہ کوئی فعل منافی نہ صادر ہوا ہو اور سجدہ سہو کرے - 
والله تعالیٰ اعلم
۲۷ صفر المظفر ۱٤٤٦ ھجری
۲ ستمبر ۲۰۲۴ عیسوی پیر
Previous Post Next Post