مسئلہ:- قرآن مجید فرقان حمید میں مع اختلافات مفسرین کتنے فرشتوں کا نام آیا ہے؟
صرف بارہ فرشتوں کا نام آیا ہے
(١)۔جبریل)
(٢)۔میکائیل_ جنکا نام بار بار آیا ہے
(٣)۔ہاروت
(٤)۔ماروت_ حضرت سیدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ نے فرمایا کہ یہ آسمانی فرشتے میں سے دو فرشتے ہیں
(۵)۔الرعد_یہ بھی ایک فرشتہ کا نام ہے جو تسبیح اور ذکر الہی میں مشغول رہتا ہے اور ابر پر حکمرانی کرتا ہے
(٦)۔برق_ ابن حاتم نے بحوالہ مسلم روایت کی ہے کہ یہ ایک فرشتہ کا نام ہے جس کے چار منھ ہیں - وجہ انسان - وجہ بیل-وجہ گدھ-وجہ شیر-جس وقت وقت وہ اپنی دم ہلاتا ہے تو آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی چمک ہوتی جسکو برق کہتے ہیں
(٧)۔مالک-جو دوزخ کا دروغہ ہے
(٨)۔سجل-یہ بھی ایک فرشتہ ہے جو اعمال ناموں پر موکل ہے-ہاروت و ماروت ان ہی کے عنوان و مددگار تھے
(٩)۔قید-حضرت مجاہد نے بیان کیا ہے کہ یہ بھی ایک فرشتہ ہے جو برائیوں کو لکھنے پر مامور ہے-
اس طرح یہ سب ٩ فرشتے ہوئے جن کا قرآن مجید میں نام آیا ہے انکے علاوہ تین ناموں میں علماء محققین کا اختلاف ہے وہ یہ ہیں
(١٠)۔ذوالقرنین-ابن ابی حاتم نے کئی روایتوں میں سے ثابت کیا ہے کہ یہ بھی منجملہ فرشتوں کے ایک فرشتہ ہے
(١١)۔الروح-حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا سے ابن حاتم نے یہ بھی روایت کی ہے کہ الروح بھی ایک فرشتہ ہے جو تمام فرشتوں میں ازروئے خلقت جسم سب سے بڑا ہے
(١٢)۔سکینہ-راغب نے اپنی کتاب مفردات میں بیان کیا ہے کہ یہ بھی ایک فرشتہ ہے جو مومنوں کے دلوں کو تسکین دیتا ہے اور امن عطا کرتا ہے-
(اسلامی حیرت انگیز معلومات صفحہ ٤٩ ۵۰ / بحوالہ زبدۃ الاتقان فی علوم القرآن مترجم صفحہ ۳۳۷ فرید بک اسٹال لاہور)
والله تعالیٰ اعلم
۲۹ صفر المظفر ۱٤٤٦ ھجری
٤ ستمبر ۲۰۲٤ عیسوی بدھ
Tags:
عقائد کا بیان