مسئلہ:- مکان کرایہ کا ہے اس میں جماعت سے پڑھی گئی مہمان بھی ہے مکان ما لک بھی ہے تو امامت کا زیادہ حقدار کون ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں امامت کا زیادہ حقدار کرایہ دار ہے،، جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
کرایہ کا مکان ہے، اس میں مالک مکان اور کرایہ دار اور مہمان تینون موجود ہیں تو کرایہ دار احق (یعنی زیادہ حقدار) ہے، وہی اجازت دے گا اور اسی سے اجازت لی جائے گی، یہی حکم اس کا ہے کہ مکان میں بطور عاریت (یعنی دوسرے شخص کو اپنی کسی چیز کی منفعت کا بغیر عوض مالک کردینا عاریت ہے۔) رہتا ہو کہ یہی احق ہے۔
بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۸۲ / امامت کا زیادہ حقدار کون ہے
والله تعالیٰ اعلم
۳ ربیع الاول ۱٤٤٦ ھجری
۷ ستمبر ۲۰۲۴ عیسوی ہفتہ
Tags:
امامت کا بیان