مسئلہ:- کس شخص کے بارے میں حضور ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب ہوگا
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جس نے سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجا ہے ,
حدیث شریف میں ہے،
وَعَنِ عَبْدُ اللَّه ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «أَوْلَى النَّاسِ بِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ عَلَيَّ صَلَاة اھ
جامع الترمذي ‘‘ ، أبواب الوتر، (باب ماجاء في فضل الصلاۃ علی النبی صلّی اﷲ علیہ وسلم، الحدیث : ۴۸۴ ، ج ۲ ، ص ۲۷۔)
حضرت عبد الله ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا شخص روز قیامت میرے سب سے زیادہ قریب ہو گا۔ “
(ایسا ہی بہار شریعت حصہ سوم / دُرود شریف کے فضائل و مسائل کے بیان میں ہے)
والله تعالیٰ اعلم
٦ ربیع الاوّل ۱٤٤٦ ھجری
۱۰ ستمبر ۲۰۲۴ عیسوی منگل
Tags:
متفرقات