قبرستان کے کنارے لگائے گئے درخت سے غریبوں کی مدد کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ؛-قبرستان کے بونڈری کے کنارے کنارے درخت لگانا پھر درخت کاٹ کر فروخت کرکے اور اس سے غریبوں کی مدد کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 قبرستان کی زمین اگر اسی نیت و غرض سے وقف کی گئی ہے کہ مردے دفن کئے جائیں گے اور باہر کی جانب چاروں طرف غریبوں اور دینی کاموں کے لئے درخت لگاے جائیں گے تو درخت لگانا اور اس کی آمدنی غریبوں اور دینی کاموں میں صرف کرنا جائز ہے ورنہ جائز نہیں کہ جو چیز جس غرض کیلئے وقف کی گئی اسے دوسری غرض کی طرف پھیرنا ناجائز و حرام ہے کہ وقف میں اتباع شرط واقف لازم ہے۔
در مختار مع رد المحتار جلد ششم صفحہ ٦٤٩ میں ہے "شرط الواقف کنص الشارع ای فی وجوب العمل بہ" اھ 
 اور فتاویٰ عالمگیری جلد دوم صفحہ ٤٩٠ میں ہے "لا یجوز تغيیر الوقف عن ھیئتہ" اھ
والله تعالیٰ اعلم
۱٤ صفر المظفر ۱٤٤٦ ھجری
۲۰ اگست ۲۰۲٤ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post