مسئلہ:- طلاق کا وکیل اگر چاہے تو دوسرے کو وکیل بنا سکتا ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
ہر گز نہیں بنا سکتا
جیسا کہ بہار شریعت میں عالمگیری سے ہے :
طلاق کے وکیل کو یہ اختیار نہیں کہ دوسرے کو وکیل بنادے
بہار شریعت حصہ ہشتم صفحہ ۱۵۰ طلاق کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
۸ صفر المظفر ۱٤٤٦ ھجری
۱٤ اگست ۲۰۲٤ عیسوی بدھ
Tags:
طلاق کا بیان