مسئلہ:- حرام نہ کھانے کی قسم کھائی اور غصب کئے ہوئے روپئے سے کوئی چیز خرید خرید کر کھائی تو قسم ٹوٹی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں قسم نہیں ٹوٹی مگر گنہگار ہوا
جیسا کہ بہار شریعت میں عالمگیری سے ہے:
قسم کھائی کہ حرام نہیں کھائیگا اور غصب کیے ہوئے روپے سے کوئی چیز خرید کر کھائی تو قسم نہیں ٹوٹی مگر گنہگار ہوا اور جو چیز کھائی اگروہ خود غصب کی ہوئی ہے تو قسم ٹوٹ گئی۔
بہار شریعت حصہ نہم صفحہ ۳٤۳ کھانے پینے کی قسم کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
۱۱صفر المظفر ۱٤٤٦ ھجری
۱۷ اگست ۲۰۲٤ عیسوی شنبہ
Tags:
قسم کا بیان