مسئلہ:- جب کوئی کافر فوجی مرتا ہے تو ایسا دیکھا گیا ہے کہ کچھ مسلمان لوگ اس کے بارے میں کہہ دیتے ہیں کہ وہ شہید ہوگیا،
دریافت طلب امر یہ ہے کہ کسی کافر کو شہید کہہ سکتے ہیں یا نہیں اور جن لوگوں نے کہا اس پر کیا حکم ہے۔ ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کافر کو شہید کہنے والا کافر ہوگیا توبہ تجدید ایمان تجدید نکاح لازم ہے بیوی والا ہے تو تجدید نکاح بھی
ایسا ہی فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم صفحہ ۵۸۸ میں ہے
البتہ جو مسلمان فوجی سرحد پر مارے جاتے ہیں وہ شرعی شہید نہیں ہیں کیونکہ وہ اسلام کی خاطر نہیں لڑتے بلکہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے لڑتے ہیں اس لیے لغوی اعتبار سے شہید کہہ سکتے ہیں
مشہور لغت صراح میں شہید کا معنیٰ ہے کشتہ شدہ بے قصاص وبے دیت -
ایسا ہی فتاویٰ فقیہ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ۲۸۱ میں ہے
والله تعالیٰ اعلم
۹ صفر المظفر ۱٤٤٦ ھجری
۱۵ اگست ۲۰۲۴ عیسوی جمعرات
Tags:
متفرقات