مسئلہ:- ریشم کے کپڑے کا پیوند دوسرے کپڑوں میں کتنے انگل تک کا ہونا جائز ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
چار انگل تک جائز ہے زیادہ ہو تو ناجائز
جیسا کہ بہار شریعت میں ہے :
ریشم کے کپڑے کا پیوند کسی کپڑے میں لگایا اگر یہ پیوند چار انگل تک کا ہو جائز ہے اور زیادہ ہو تو ناجائز۔ ریشم کو روئی کی طرح کپڑے میں بھردیا گیا مگر ابرا اور استر دونوں سوتی ہوں تو اس کا پہننا جائز ہے اور اگر ابرا یا استر دونوں میں سے کوئی بھی ریشم ہو تو ناجائز ہے۔ اسی طرح ٹوپی کا استر بھی ریشم کا ناجائز ہے اور ٹوپی میں ریشم کا کنارہ چار انگل تک جائز ہے۔
بہار شریعت حصہ ۱٦ صفحہ ٤۱٤ لباس کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
۲٤ محرم الحرام ۱٤٤٦ ھجری
۳۱ جولائی ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Tags:
متفرقات