دین کا ایک مسئلہ سیکھنا کتنی رکعت نفل نماز پڑھنے سے بہتر ہے؟

مسئلہ:- کتاب الله سے جو شخص ایک آیت کا علم حاصل کرے اس کے لیے کتنی رکعت نفل نماز پڑھنے سے بہتر ہے ؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سو رکعت نفل نماز پڑھنے سے بہتر ہے , جیساکہ حدیث شریف میں ہے 
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رضی الله عنه قَالَ: قَالَ لِي رَسُوْلُ اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم: يَا أَبَا ذَرٍّ، لَأَنْ تَغْدُوَ فَتَعَلَّمَ آيَةً مِنْ کِتَابِ اﷲِ خَيْرٌ لَکَ مِنْ أَنْ تُصَلِّيَ مِاءَةَ رَکْعَةٍ، وَلَأَنْ تَغْدُوَ فَتَعَلَّمَ بَابًا مِنَ الْعِلْمِ عُمِلَ بِهِ أَوْ لَمْ يُعْمَلْ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تُصَلِّيَ أَلْفَ رَکْعَةٍ.
رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه. وَقَالَ الْمُنْذَرِيُّ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سنن ابن ماجه باب فضل من تعلم القرآن وعلمه، ۱/ ۷۹، الرقم/ ۲۱۹، الترغيب والترهيب، ۱/ ۵٤، الرقم/ ۱۱٦ 
 ترجمہ :- حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا: اے ابو ذر! تم اس حال میں صبح کرو، کہ تم (رات بھر جاگ کر) اللہ تعاليٰ کی کتاب میں سے ایک آیت سیکھ لو تو یہ تمہارے لئے سو رکعات نفل پڑھنے سے بہتر ہے۔ تم اس حال میں صبح کرو، کہ (اس دوران) تم علم کا ایک باب سیکھ لو چاہے اس پر عمل کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو تو یہ تمہارے لئے ایک ہزار رکعت نوافل ادا کرنے سے بہتر ہے۔
اسے امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور امام منذری نے فرمایا ہے: اس کی سند حسن ہے۔
والله تعالیٰ اعلم
۳۰ ذی الحجہ ۱۴۴۵ ھجری
۷ جولائی ۲۰۲۴ عیسوی اتوار
Previous Post Next Post