ناجائز کام کے لیے سفر کیا تو مسافر والے احکام ثابت ہوں گے یا نہیں؟

مسئلہ:- کوئی شخص ناجائز کام کے لیے ۱۰۰ کیلو میٹر کا سفر کرے تو نماز قصر وغیرہ کے لیے جو مسافر کے احکام ہوتے ہیں اس کے لیے ثابت ہوں گے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں اسکے لئے بھی ثابت ہوں گے اگرچہ ناجائز کام کے لیے سفر کرے 
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۲۳۶۷ لکھتے ہیں : یہ رخصت کہ مسافر کے لیے ہے، مطلق ہے اس کا سفر جائز کام کے لیے ہو یا ناجائز کے لیے بہرحال مسافر کے احکام اس کے لیے ثابت ہوں گے۔ 
(بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۷۴۹ نمازِ مسافر کا بیان) 
والله تعالیٰ اعلم
۲۶ ذی الحجہ ۱۴۴۵ ھجری
۳ جولائی ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Previous Post Next Post