مسئلہ:- حضرتِ اسرافیل علیہ السلام جب پہلی بار صور پھونکیں گے اور دوبارہ جب صور پھونکیں گے تو دونوں صور پھونکنے کے درمیان کتنے سال کا فاصلہ ہوگا ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
دو نفخوں کی درمیانی مُدَّت: ایک بار صُور پھونکنے کے بعد دوسری مرتبہ صُورچالیس سال کے بعد پھونکا جائے گا جیسا کہ حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : دو نفخوں کی درمیانی مدت چالیس سال ہے۔ (البعث لابن ابی داؤد ، ص٤۳ ، حدیث : ٤۲)
والله تعالیٰ اعلم
۲۱ محرم الحرام ۱٤٤٦ ھجری
۲۸ جولائی ۲۰۲۴ عیسوی یکشنبہ
Tags:
متفرقات