مسئلہ؛- جانور کرایہ پر لیا ہے تو اس کا دانہ گھاس پانی پلانا وغیرہ کس کے ذمہ پر ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
دانہ گھاس وغیرہ مالک کے ذمہ ہے کرایہ دار کے ذمہ نہیں
جیسا کہ بہار شریعت میں عالمگیری سے ہے :
جانور کرایہ پرلیا ہے تو اُس کا دانہ، گھاس ،پانی پلانا مالک کے ذمہ ہے اور مستاجر نے اگر جانور کو کھلایا پلایا تومتبرع ہے معاوضہ نہیں پاسکتا۔ کھیت کی مینڈھ (وہ دیوار یا بند جس سے کھیت کے اندر پانی روکتے ہیں)درست کرانا مالک کے ذمہ ہے۔
بہار شریعت حصہ ۱٤ صفحہ ۱۸۳ اجارہ کے متفرق مسائل
والله تعالیٰ اعلم
۱۱ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۱۸جولائی ۲۰۲۴ عیسوی جمعرات
Tags:
اجارہ کا بیان