عورت پہلے راضی تھی پھر کہنے لگی کہ میں راضی نہیں ہوں تو نکاح کا کیا حکم ہے؟

مسئلہ:- عورت سے پوچھا گیا کہ فلاں کے ساتھ تیرا نکاح کردیا جائے پہلے راضی تھی پھر پوچھنے والا (ولی) کہیں چلا گیا عورت کہنے لگی میں راضی نہیں ہوں ولی کو اس کا علم نہ ہوا تو نکاح کردینے کی صورت میں نکاح درست ہوگا یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
مذکورہ صورت میں نکاح درست ہوجائے گا
جیسا کہ بہار شریعت میں عالمگیری سے ہے : 
  ولی نے عورت سے کہا میں یہ چاہتا ہوں کہ فلاں سے تیرا نکاح کردوں ۔ اس نے کہا ٹھیک ہے، جب چلا گیا تو کہنے لگی میں راضی نہیں اور ولی کو اس کا علم نہ ہوا اور نکاح کر دیا تو صحیح ہوگیا۔ 
بہار شریعت حصہ ہفتم صفحہ ۵۱ ولی کا بیان 
والله تعالیٰ اعلم
۳ محرم الحرام ۱۴۴۵ ھجری
۱۰ جولائی ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Previous Post Next Post