مسئلہ:- اگر کسی نے کسی کو حج بدل کے لیے بھیجا تو کیا حج بدل کرنے والے کے ذمہ سے جو زندگی میں ایک بار حج فرض ہے وہ ساقط ہوگیا؟ حج بدل کرنے کو ثواب ملے گا یا نہیں؟ اس کا حجۃ الاسلام ادا ہوا یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جو زندگی میں ایک بار حج فرض ہوتا ہے وہ حج بدل کرنے سے ساقط نہ ہوگا البتہ ساری شرطیں پائی گئیں تو ثواب پائے گا لیکن حج بدل کرنے والا کا اس سے حجۃ الاسلام ادا نہیں ہوا
جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛
حجِ بدل کی سب شرطیں جب پائی جائیں تو جس کی طرف سے کیا گیا اس کا فرض ادا ہوا اور یہ حج کرنے والا بھی ثواب پائے گا مگر اس حج سے اُس کا حجۃ الاسلام ادا نہ ہوگا۔
بہار شریعت حصہ ششم صفحہ ۱۲۱۰ حج کا بیان
۲۳ ذی القعدہ ۱۴۴۵ ھجری
۱ جون ۲۰۲۲ عیسوی سنیچر
Tags:
حج کا بیان