مسئلہ :- خالد حج کرنے گیا لیکن مکہ میں جانے سے پہلے عرفات چلا گیا تو اس پر دم واجب ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں دَم واجب نہیں طواف قدوم ساقط ہو گیا مگر برا کیا کہ سنت فوت ہوئی
جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
حج کرنے والا مکہ میں جانے سے پہلے عرفات میں پہنچا تو طوافِ قدوم ساقط ہو گیا مگر بُرا کیاکہ سنت فوت ہوئی اور دَم وغیرہ واجب نہیں ۔
بہار شریعت حصہ ششم طواف کے مسائل صفحہ ۱۱۱۸ حج کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم
۱۲ ذی الحجہ ۱۴۴۵ ھجری
۱۹ جون ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Tags:
حج کا بیان