بیمار کو اس کے ہمراہیوں نے سوتے حالت میں طواف کروایا تو کیا حکم ہے طواف ہوا یا نہیں؟

مسئلہ:- خالد ایسا بیمار ہے کہ خود طواف نہیں کرسکتا سوتے حالت میں اس کے ہمراہیوں نے طواف کرایا تو خالد کا طواف صحیح ہوا یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
خالد نے سونے سے پہلے حکم دیا تھا تو صحیح ورنہ نہیں ، 
جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ 
 جو ایسا بیمار ہے کہ خود طواف نہیں کرسکتا اور سو رہا ہے اُس کے ہمراہیوں نے طواف کرایا، اگر سونے سے پہلے حکم دیا تھا تو صحیح ہے ورنہ نہیں ۔
بہار شریعت حصہ ششم صفحہ ۱۱۰۷ حج کا بیان 
والله تعالیٰ اعلم
۲۷ ذی القعدہ ۱۴۴۵ ھجری
۵ جون ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Previous Post Next Post