عورت حمل سے ہے تو کب تک ہمبستری کر سکتے ہیں؟

مسئلہ؛- حالتِ حمل میں عورت سے کتنے ماہ تک ہمبستری کر سکتے ہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں ہمبستری کے لیے ماہ کا کوئی تعین نہیں 
 البتہ حاملہ بیوی سے بچے کی ولادت سے پہلے تک، شوہر کا ہمبستری کرنا شرعاً جائز ہے البتہ طبی اعتبار سے عورت کو اگر کسی نقصان کا اندیشہ ہو، تو بہتر یہ ہے کہ کسی ماہر تجربہ کار ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے تاکہ بعد میں کسی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، 
مفتی خلیل الرحمن علیہ الرحمہ سے سوال ہوا 
دورانِ حمل مرد بیوی سے کب تک مباشرت کرسکتا ہے؟“آپ علیہ الرحمہ اس کے جواب میں فرماتے ہیں:”دورانِ حمل وضع حمل تک، مباشرت شرعاً جائز ہے لیکن اگر ڈاکٹرز منع کردیں یا تکلیف کا خطرہ ہو تو پرہیز کرنا چاہیے (فتاوٰی خلیلیہ، جلد اول صفحہ ۵٦۴ ضیاء القرآن)
اسی طرح مفتی عبد المنان اعظمی علیہ الرحمہ سے سوال ہوا 
عورت حمل سے ہے تو کیا شوہر اس سے صحبت نہ کرے اگر منع ہے تو کتنی مدت سے کتنی مدت تک؟
آپ علیہ الرحمہ اس کے جواب میں فرماتے ہیں
حمل کی حالت میں عورت کے ساتھ صحبت کرنے کی شرعاً کوئی ممانعت نہیں۔ طبی نقطہ نظر سے کوئی بات ہو تو ہم کہہ نہیں سکتے۔(فتاویٰ بحر العلوم ، جلد اول صفحہ ۷۹ ۸۰ شبیر برادرز، لاہور،) 
والله تعالیٰ اعلم
۲۲ ذی الحجہ ۱۴۴۵ ھجری
۲۹ جون ۲۰۲۴ عیسوی سنیچر
Previous Post Next Post