مسئلہ:- عمومی طور پر نماز کے لیے وضو کرتے وقت مسواک کرنا سنت موکدہ ہے یا غیر موکدہ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سنت غیرموکدہ مستحبہ ہے جیساکہ درمختار مع شامی جلد ۱ صفحہ ۸۴ میں ہے ،
ویسحب السواک عند نا عند کل صلاتہ ووضوء " اھ
ہاں اگر منہ میں بدبو ہو تو اسے دور کرنے کےلئے مسواک کرنا سنت موکدہ ہے
جیساکہ سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمتہ والرضوان فتاویٰ رضویہ جلد اول صفحہ ۱۵۵ میں تحریر فرماتے ہیں ـ
کونہ سنتہ قبلیتہ للضوء ' بالجملہ بحکم متون واحادیث اظہر وہی مختار بدائع وزیلعی وحلیہ ہے کہ مسواک وضوکی سنت قبلیہ ہے ہاں سنت موکدہ اس وقت ہے جب کہ منہ میں تغیر ہو.
فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ ۷۳)
والله تعالیٰ اعلم
۲۰ ذی الحجہ ۱۴۴۵ ھجری
۲۷ جون ۲۰۲۴ عیسوی جمعرات
Tags:
وضو کا بیان