مکان خریدا بعد میں پتہ چلا یہ مکان یتیم کا ہے یا وقف کا ہے تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ:- حامد نے ایک مکان خریدا کچھ دن رہنے کے بعد پتہ چلا یہ مکان کسی یتیم کا ہے یا وقف ہے تو مکان واپس کرنا ہوگا یا نہیں جتنے دن رہا اس کا کرایہ دینا ہوگا یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 صورت مسئولہ میں مکان واپس کرنا ہوگا اور جتنے دن رہا اس کا کرایہ بھی دینا ہوگا
جیسا کہ بہار شریعت میں طحطاوی علی الدر المختار کتاب الاجارہ کے حوالے سے مرقوم ہے :
ایک مکان خریدا کچھ دنوں اُس میں رہنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ مکان وقف ہے یا کسی یتیم کا ہے مکان تو واپس کرناہی ہوگا جتنے دنوں اُس میں رہا ہے اُس کا کرایہ بھی دینا ہوگا۔ 
(بہار شریعت حصہ ۱٤ صفحہ ۱۲۲ اجارہ کا بیان ) 
۱۷ ذی الحجہ ۱۴۴۵ ھجری
۲۴ جون ۲۰۲۴ عیسوی سوموار
Previous Post Next Post