تکبیر تشریق چار دن تک پڑھنے کا حکم ہے یا پانچ دن تک؟

مسئلہ:- زید کہتا ہے تکبیر تشریق چار دن پڑھنے کا حکم ہے خالد کہتا ہے تکبیر تشریق پانچ دنوں تک پڑھنے کا حکم ہے کس کا قول درست ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
خالد کا قول درست ہے 
"نو ذی الحجہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن یعنی 13 ذی الحجہ کی شام تک یعنی عصر تک پڑھی جاتی ہیں یعنی مکمل 5 دن تشریق پڑھنے کا حکم ہے 
 تکبیر تشریق یہ ہے "الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله والله أكبر الله أكبر ولله الحمد
عامۂ کتب)
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۵ ذی الحجہ ۱۴۴۵ ھجری
۱۲ جون ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Previous Post Next Post