مسئلہ؛-زید سعودی عرب میں ہے سعودی عرب میں دس ذی الحجہ دن انڈیا میں نویں ذی الحجہ کو زید اپنی جانب سے قربانی کروایا قربانی ہوئی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون المک الوھاب
صورت مسئولہ میں قربانی نہیں ہوئی کیونکہ جب تک انڈیا میں ایام قربانی شروع نہ ہوں اگر کوئی عرب میں رہ کر قربانی کروانا چاہے تو اس کی طرف سے قربانی کرنے سے ادا نہ ہوگی کیونکہ قربانی کا جانور جہاں موجود ہو اس جگہ کا اعتبار کیا جائے گا اگر چہ وہاں قربانی کا ایام شروع ہو یاختم ہو جائے،
درمختار میں ہے: والمعتبر مكان الأضحية لا مكان من عليه، فحيلة مصري أراد التعجيل أن يخرجها لخارج المصر فيضحي بها إذا طلع الفجر.( جلد ۹ کتاب الاضحیۃ صفحہ ۴۶۱) فتاویٰ خانیہ میں ہے : ولو كان هو في مصر وقت الأضحية، وأهله في مصر آخر، فتكب الي الأهل وأمرهم بالتضحية، في ظاهر الرواية يعتبر مكان الأضحية. ( کتاب الاضحیۃ )
والله تعالیٰ اعلم
۱۳ ذی القعدہ ۱۴۴۵ ھجری
۲۲ مئی ۲۰۲۴ عیسوی چہار شنبہ
Tags:
قربانی کا بیان