ہبہ شدہ جانور قربانی کرنے کے بعد ہبہ کرنے والا واپس لے لینا چاہے تو قربانی درست ہوگی یا نہیں؟

مسئلہ:- خالد نے بکر کو اپنی بکری ہبہ کردی بکر نے اس بکری کی قربانی کردی اپنی جانب سے اب خالد اپنا ہبہ واپس لینا چاہتا ہے تو ایسی صورت میں بکر کی قربانی نے جو قربانی کی وہ درست ہے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں قربانی درست ہے، 
جیســــــــاکـــــہ عـــلامہ صــــــدر الشــــــــــریعـــــہ عـــــلیـــــہ الـــــرحمــــہ تحـــــریــــر فــــرمـــــاتے ہیں
"ایک شخص نے دوسرے کو بکری ہبہ کردی موہوب لہ (جسے بکری ہبہ کی گئی) نے اس کی قربانی کردی اس کے بعد واہب (ہبہ کرنے والا) اپنا ہبہ واپس لینا چاہتا ہے وہ واپس لے سکتا ہے اور موہوب لہ کی قربانی صحیح ہے اور اس کے ذمہ کچھ صدقہ کرنا بھی واجب نہیں"
بہار شریعت حصہ پانزدہم (١۵) صفحہ ٣۵۰ بحوالہ عالمگیری
والله تعالیٰ اعلم 
۲ ذی القعدہ ۱۴۴۵ ھجری
۱۱ مئی ۲۰۲۴ عیسوی سنیچر
Previous Post Next Post