خالہ زاد رضاعی بھائ کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ:- خالہ زاد رضاعی بھائ کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ 
الجواب بعون الملک الوھاب
خالہ زاد بھائی کی بیٹی رضاعی بھتیجی ہوئی اور جس طرح سگی بھتیجی سے نکاح حرام ہے اسی طرح رضاعی بھتیجی سے بھی نکاح حرام ہے، 
در مختار میں ہے : 
حرم علی المتزوج ذکرًا کان أو أنثی نکاح أصلہ وفرعہ علی أنزل, وبنت أخیہ وأختہ، 
 (کتاب النکاح / باب الرضاع , جلد ٣ ص۔۔ ٢٨۔ ٢٩)
والله تعالیٰ اعلم
۱۸ شوال المکرم ۱۴۴۵ ھجری
۲۸ اپریل ۲۰۲۴ عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post