مسئلہ:- کیا نبی کریم ﷺ نے مرغی کا گوشت تناول فرمایا ہے کیا کسی حدیث کی کتاب میں ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں نبی کریم ﷺ نے مرغی کا گوشت تناول فرمایا ہے اور یہ حدیث کی کئی کتابوں میں ہے؛
یہاں ہم بخاری شریف کی حدیث پیش کررہے ہیں:
عن زهدم الجرمي قال: كنا عند ابي موسى الاشعري، فاتي بلحم دجاج فتنحى رجل من القوم فقال: ما لك؟ فقال: إني رايتها تاكل شيئا فحلفت ان لا آكلها قال: «ادن فإني رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم ياكل لحم دجاج»
زھدم الجرمی سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو مرغی کا گوشت لایا گیا تو ایک آدمی کھانے والوں میں سے الگ ہو گیا، (ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے) کہا: تجھے کیا ہوا؟ کہنے لگا: میں نے اس کو ایک بدبودار چیز کھاتے ہوئے دیکھا تو میں نے قسم کھا لی کہ اسے کبھی نہ کھاؤں گا۔ تو (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے) کہا: قریب ہو جاؤ، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مرغی کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔
(صحیح البخاري ‘‘ ،کتاب الذبائح ۔۔۔ إلخ،باب الدجاج،الحدیث: ۵۵۱۷ ،ج ۳ ،ص ۵۶۳۔)
والله تعالیٰ اعلم۔
۱۷ شوال المکرم ۱۴۴۵ ھجری
۲۷ اپریل ۲۰۲۴ عیسوی سنیچر
Tags:
متفرقات