معتکف نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟

مسئلہ:- معتکف یعنی جو شخص مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا ہے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں معتکف نکاح کرسکتا ہے کیونکہ مانع اعتکاف نہیں اور یوں ہی بیوی کو طلاق رجعی دی ہو تو رجعت بھی کرسکتا ہے مگر ان امور کے لیے مسجد سے باہر ہوگا تو اعتکاف جاتا رہے گا مگر بوسہ اور جماع سے رجعت حرام ہے اگر رجعت ہو جائے گی 
فتاویٰ ھندیہ میں ہے " ویجوز للمعتکف ان یتزوج ویراجع کذا فی الجوھرۃ النیرۃ 
ترجمہ معتکف کے لیے نکاح کرنس اور طلاق سے رجوع کرنا جائزے اسی طرح جوہرہ نیرہ میں ہے , 
فتاویٰ ہندیہ جلد اول صفحہ ۲۱۳ دارالفکر 
اور ایسا ہی احکام تراویح و اعتکاف صفحہ ۱۵۷ میں ہے 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۱ رمضان المبارک ۱۴۴۵ ھجری
۱ اپریل ۲۰۲۴ عیسوی سوموار
Previous Post Next Post