اگر عورت اعتکاف میں بیٹھی ہو حیض آجائے تو کیا کرے؟

مسئلہ:- ہندہ اعتکاف میں تھی حیض آگیا تو اعتکاف ٹوٹ گیا یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
حیض شروع ہوتے ہی اعتکاف ٹوٹ گیا عورت کو چاہیے کہ حالت اعتکاف چھوڑ دے اور حیض سے پاک ہونے کے بعد روزے کے ساتھ قضاء کرے اور اگر ہمت ہو تو پورے دس دنوں یا بقیہ دنوں کے اعتکاف کی روزوں کے ساتھ قضاء کرے جیسا کہ بدائع الصنائع جلد دوم صفحہ ۱۱٦ میں ہے " و لو حاضت المراۃ فی حال الاعتکاف فسد اعتکافھا لان الحیض ینا فی اھلیۃ الاعتکاف لمنافاتھا الصوم و لہذا امتنعت من انعقاد الاعتکاف فتمنع من البقاء " اھ 
والله تعالیٰ اعلم
۲۲ رمضان المبارک ۱۴۴۵ ھجری
۲ اپریل ۲۰۲۴ عیسوی منگل
Previous Post Next Post