مسئلہ:- خالد نے ذاکر کو وکیل بنایا اور، ذاکر کو زکوۃ کا مال دیتے وقت زکوۃ کی نیت نہ کی مگر جب ذاکر نے فقیر کو دیا کو دیا نیت کرلی تو زکوۃ ادا ہوئی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں زکوۃ ادا ہوگئ کیوں زکوۃ دیتے وقت مؤکل نے نیت کرلی اس لیے زکوۃ ادا ہوگئ
بہار شریعت میں عالمگیری سے ہے :ایک شخص کو وکیل بنایا اُسے دیتے وقت تو نیّت زکاۃ نہ کی، مگر جب وکیل نے فقیر کو دیا اس وقت مؤکل نے نیّت کر لی ہوگئی
بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۸۹۲ زکاۃ کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم
۱۹ رمضان المبارک ۱۴۴۵ ھجری
۳۰ مارچ ۲۰۲۴ عیسوی سنیچر
Tags:
زکاۃ کا بیان