مسئلہ:- خالد نے اپنے قربانی کا جانور ذبح کردیا اب بھی جانور کے تھن میں دودھ ہے تو وہ دودھ دوہ کر اپنے صرف میں لا سکتا ہے یا صدقہ کرنا ہوگا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں خالد وہ دودھ اپنے صرف میں لا سکتا ہے کیونکہ جو مقصود تھا وہ پورا ہوگیا
جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
جانور ذبح ہوگیا تو اب اوس کے بال کو اپنے کام کے لیے کاٹ سکتا ہے اور اگر اوس کے تھن میں دودھ ہے تو دوہ سکتا ہے کہ جو مقصود تھا وہ پورا ہوگیا اب یہ اس کی مِلک ہے اپنے صرف میں لاسکتا ہے،
(بہار شریعت حصہ ۱۵ صفحہ ۳۴۹)
والله تعالیٰ اعلم
۱۲ شوال المکرم ۱۴۴۵ ھجری
۲۲ اپریل ۳۰۲۴ عیسوی پیر
Tags:
قربانی کا بیان