امام مصلئی امامت ٹائم پرنہ پہونچے تو امام کا انتظار کتنی دیر تک کرسکتے ہیں؟

مسئلہ؛- اذان وقت پر ہونے کے بعد جو جماعت کا ٹائم رکھا جاتا ہے 15 منٹ بعد تو امام جماعت کے متعینہ وقت پر نہ پہونچے اور حاضرین میں لائقِ امامت نہ ہو تو اپنی اپنی نماز پڑھنے کے لیے امام کا انتظار کتنی دیر تک کرنا چاہیے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں انتظار امام منٹ پر منحصر نہیں البتہ وقت کراہت تک انتظار امام میں ہرگز تاخیرنہ کریں، ہاں وقت مستحب تک انتظار باعث زیادت اجروتحصیل افضلیت ہے، پھر اگروقت طویل ہے اورآخر وقت مستحب تک تاخیر حاضرین پرشاق نہ ہوگی کہ سب اس پرراضی ہیں تو جہاں تک تاخیر ہواتناہی ثواب ہے کہ ساراوقت ان کانماز ہی میں لکھاجائے گا."( ایسا ہی ج:٧،ص:٣١، پر ہے جدید ایپ)
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۱ شوال المکرم ۱۴۴۵ ھجری
۲۱ اپریل ۲۰۲۴ عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post