مچھلی کی کھال یعنی چمڑا کھانا کیسا ہے؟

مسئلہ:- مچھلی کی کھال یعنی چمڑا جو مچھلی پکنے کے بعد ہلکا سا مَس کرنے سے الگ ہوجاتا ہے اسے کھانا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 کھانا جائز ہے کیونکہ مچھلی حلال جانور ہے یوں ہی اس کی کھال بھی حلال ہے اور ہر وہ جانور جو کہ حلال ہے ان کو شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیا ہو تو ان کی کھال کھانا بھی حلال ہے اگر چہ بعض حلال جانوروں کی کھال کھانے کے لائق نہیں ہوتی ،
ایسا ہی فتاویٰ رضویہ جلد ۲۰ صفحہ ۲۳۲ میں ہے 
والله تعالیٰ اعلم
۲۱ شعبان المعظم ۱۴۴۵ ھجری
۳ مارچ ۲۰۲۴ عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post