مسئلہ:-سالی اگر مستحق زکوۃ ہو تو اسے زکوۃ دے سکتے ہیں یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
دے سکتے بلکہ ساس سسر بھی اگر مستحق ہوں تو انھیں بھی مال زکوۃ دینا جائز ہے،
اپنےاصول وفروع مثلاماں باپ دادادادی نانانانی بیٹابیٹی پوتاپوتی وغیرہ کو چھوڑکرباقی اقارب کودینابہترہےکہ اس میں صلہ وصدقہ دونوں کاثواب ہے
ردالمحتار جلد سوم صفحہ ۲۹۳ میں ہے؛
وقیدبالولادلجوازہ لبقیةالاقارب کلاخوةوالاعمام والاخوال الفقراءبل ھم اولی لانہ صلةوصدقة“.....”ویجوزدفعھالزوجةابیہ وابنہ وزوج ابنتہ اھ
ایساہی فتاوی رضویہ جلد دہم صفحہ ١١۵پراوربہارشریعت حصہ پنجم صفحہ ٩٢٨پرہے)
واللہ تعالی اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۹ رمضان المبارک ۱۴۴۵ ھجری
۲۰ مارچ ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Tags:
زکوۃ کا بیان