کیا معتکف بیڑی سگریٹ پی سکتا ہے؟

مسئلہ:- جو بیڑی یا سگریٹ پینے کا عادی ہو وہ اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 بیٹھ سکتا ہے کیونکہ بیڑی سگریٹ مانعِ اعتکاف نہیں ہے کیونکہ اگر بیڑی سگریٹ پینے کے عادی کو اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہوتی تو اس کا طریقہ بھی نہ بتایا جاتا۔ 
متعکف اگر بیڑی سگریٹ کا عادی ہے تو فنائے مسجد میں بیڑی سگریٹ پی سکتا ہے ، مسجد سے متَّصل مسجد کی ضروریَّات کے لیے جو جگہ ہوتی ہے اسے فناے مسجد کہتے ہیں، لیکن معتکف بیڑی یا سگریٹ پینے کے بعد خوب منہ صاف کر لے اور جب بدبو دور ہو جائے تب داخلِ مسجد میں جائے  بیڑی سگریٹ وغیرہ کی بُو جب تک کہ باقی ہو مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں.
   حضرت فقیہ مفتی جلال الدین امجدی متوفی ۱۴۲۲ھ لکھتے ہیں ، 
معتکف بیڑی، سگریٹ یا حقہ کے لیے فنائے مسجد میں نکل سکتا ہے، اعتکاف نہیں ٹوٹے گا. حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ہیں: فنائے مسجد جو جگہ مسجد سے باہر اس سے مُلحَق ضروریات مسجد کے لیے ہے مثلاً جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ وغیرہ ان میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا.(فتاویٰ امجدیہ،ج:١، ص:٣٩٩) لیکن خوب منہ صاف کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہو؛ اس لیے کہ بیڑی اور سگریٹ وغیرہ کی بُو جب تک کہ باقی ہو مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں."(فتاویٰ فیض الرسول، جلد اول صفحہ ۵۳۵ )واللہُ تعالٰی اَعْــلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 
۱۰ رمضان المبارک ۱۴۴۵ ھجری
۲۱مارچ ۲۰۲۴ عیسوی جمعرات
Previous Post Next Post