مسئلہ:- بکر نے رکھنے کے لیے کوئی چیز لی اور یہ نیت کی کہ نفع ملے گا تو بیچ ڈالوں گا تو زکاۃ واجب ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں زکاۃ واجب نہیں ،
بہار شریعت میں در مختار سے ہے
نیّت تجارت کے لیے یہ شرط ہے کہ وقت عقد نیّت ہو، اگرچہ دلالۃً تو اگر عقد کے بعد نیّت کی زکاۃ واجب نہ ہوئی۔ یوہیں اگررکھنے کے لیے کوئی چیز لی اور یہ نیّت کی کہ نفع ملے گا تو بیچ ڈالوں گا توزکاۃ واجب نہیں ۔ بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۸۸۹ زکاۃ کا بیان
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۶ رمضان المبارک ۱۴۴۵ ھجری
۲۷ مارچ ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Tags:
زکاۃ کا بیان