مسئلہ:- خالد کہتا ہے رات میں ناخن کاٹنا بلا کراہت جائز ہے بکر کہتا ہے کراہت کے ساتھ جائز ہے زید کہتا ہے رات میں ناخن کاٹنا جائز نہیں تینوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
خالد کا قول درست ہے،
رات کےوقت ناخن کاٹنا بلا کراہت جائز ہے کیونکہ یہ اچھا کام ہے اور اچھے کام میں دیر نہیں کرنا چاہیے
جیساکہ فتاوی ہندیہ میں ہے: *حکي أن ہارون الرشید سأل أبا یوسف رحمہ اللہ تعالی عن قص الأظافیر في اللیل فقال ینبغي فقال ما الدلیل علی ذلک فقال قولہ علیہ السلام الخیر لا یوٴخر:کذا في الغرائب*
(فتاوی ہندیہ جلدپنچم صفحہ ۳۵۸)
یعنی حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے کےشاگردخاص حضرت امام ابویوسف رحمۃ اللہ علیہ سے ہارون رشیدنےرات میں ناخن تراشنے(یعنی کاٹنے) کےبارےمیں دریافت کیاتوآپ نےفرمایاجائزہے۔ہارون رشیدنےکہااس پردلیل کیاہے توآپ نےفرمایاحدیث پاک میں ہے حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ بھلائی کےکام میں تاخیرنہ کی جائے، جیسا کہ غرائب میں ہے
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۳ شعبان المعظم ۱۴۴۵ ھجری
۲۴ فروری ۲۰۲۴ عیسوی شنبہ
Tags:
متفرقات