ماں شریکی بھائی بہن کا آپس میں نکاح کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ:- ایک عورت کا نکاح دو مرد سے ہوا ہے ایک سے طلاق ہو گیا ہے اور جس سے طلاق ہوا ہے اس سے بیٹا پیدا ہوا ہے اور جس کے پاس عورت ابھی رہتی ہے اس سے بیٹی پیدا ہوئی ہے تو ان دونوں کا آپس میں نکاح جائز ہے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں دونوں کا آپس میں نکاح جائز نہیں کیوں کہ لڑکا اور لڑکی دونوں ماں شریکی بھائی بہن ہیں اور محرم ہیں 
علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :
بہن خواہ حقیقی ہو یعنی ایک ماں باپ سے یا سوتیلی کہ باپ دونوں کا ایک ہے اور مائیں دو یا ماں ایک ہے اور باپ دو سب حرام ہیں ( بہار شریعت حصہ ہفتم صفحہ ٢٢ مكتبة المدينہ 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ، 
٤ شعبان المعظم ۱۴۴۵ ھجری
۱۵ فروری ۲۰۲۴ عیسوی جمعرات
Previous Post Next Post