جنتی جنت میں سب سے پہلے کیا کھائیں گے؟

مسئلہ :- جب جنتی لوگ جنت میں جائیں گے تو جنت میں سب سے پہلے کیا تناول فرمائیں گے؟
 بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سب سے پہلے مچھلی تناول فرمائیں گے ،  جیسا کہ البدور السافرۃ میں ہے:  حضرت طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہودی نبی پاک ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی ہمیں خبر دیجیئے کہ جنتی جب جنت میں داخل ہوں گے تو سب سے پہلے کیا کھائیں گے ؟ آپ نے فرمایا مچھلی کا جگر ، (طبرانی فی الکبیر) البدور السافرالسافرۃ فی احوال الآخر مترجم صفحہ 703) والله تعالیٰ اعلم 
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ۶ شعبان المعظم ۱۴۴۵ ھجری۱۷ فروری ۲۰۲۴ عیسوی شنبہ
Previous Post Next Post