وہ کون کون سی نمازیں ہیں جن میں وقت ختم ہونے کے بعد بھی سلام پھیرنے سے نماز ہوجاتی ہے؟

مسئلہ:- وہ کتنی نمازیں ہیں کہ پڑھتے وقت سلام پھیرنے سے پہلے اگر وقت ختم ہوجائے تو نماز جاتی رہے گی؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
وہ نمازیں ہیں فجر ، جمعہ، عیدین ، 
 جیسا کہ حضرتِ علامہ ابو الاخلاص حسن بن عمار شرنبلالی حنفی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ مفسدات نماز شمار کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں : ’’وطلوع الشمس في الفجر وزوالها في العيدين ودخول وقت العصر في الجمعة‘‘ ترجمہ : فجر میں سورج کا طلوع ہونا ، عیدین میں زوال کے وقت کا داخل ہوجانا اور جمعہ کی نماز میں عصر کے وقت کا داخل ہونا۔ 
( نور الایضاح مع حاشیۃ الطحطاوی ، جلد اول ، صفحہ ۴۴۴ )
اور بہارِ شریعت میں ہے: وقت میں اگر تحریمہ باندھ لیا ، تو نماز قضا نہ ہوئی ، بلکہ ادا ہے، مگر نمازِ فجر و جمعہ و عیدین کہ ان میں سلام سے پہلے بھی اگر وقت نکل گیا ، نماز جاتی رہی۔‘‘
( حصہ چہارم صفحہ ۷۰۱ ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی ) 
ان نمازوں کے علاوہ بقیہ نمازوں کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر چہ ابھی سلام نہیں پھیرا وقت ختم ہوگیا یعنی دوسری نماز کا وقت آگیا تو بھی نماز ہوجائے گی، عامۂ کتب 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 
۱۰ شعبان المعظم ۱۴۴۵ ھجری
۲۱ فروری ۲۰۲۴ عیسوی بدھ
Previous Post Next Post