مسئلہ:- زید کہتا ہے کہ دادا کے بہن کی لڑکی سے نکاح کرنا ناجائز ہے جبکہ بکر کہتا ہے جائز ہے دونوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
بکر کا قول درست ہے
دادا کے بہن کی کی لڑکی سے نکاح جائز ہے جب کہ اور کوئی وجہ مانع نکاح نا ہو مثلاً رضاعت و حرمت مصاہرت وغیرہ کیونکہ وہ محرمات میں سے نہیں ہے اور محرمات کے علاوہ عورتوں سے نکاح جائز ہے
اللہ عزوجل فرماتا ہے
وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ
یعنی محرمات کے علاوہ عورتیں تمہارے لئے حلال کی گئی ہیں
(القرآن سورہ نساء آیت ۲٤)
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۸ شعبان المعظم ۱۴۴۵ ھجری
۱۹ فروری ۲۰۲۴ عیسوی دوشنبہ
Tags:
نکاح کا بیان