کافر ایمان لے آیا تو زمانۂ کفر کے زکوۃ ادا کرنے ہوں گے یا نہیں؟

مسئلہ:- کوئی کافر اگر مسلمان ہوگیا تو زمانۂ کفر میں جو زکوۃ تھی تو اس کو ادا کرنے ہوں گے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
نہیں ادا کرنے ہوں گے 
 کیونکہ زکوٰۃ واجب ہونےکیلئے شرع نے کچھ شرائط بیان کئے ہیں اوران شرائط میں ایک شرط ہےمسلمان ہونایعنی کافرپرزکوٰۃ فرض نہیں یعنی اگر کوئی شخص کافرتھاپھر مسلمان ہوگیا تواس پر یہ نہیں کہ وہ زمانئہ کفرکی زکوٰۃ اداکرے - 
جیساکہ حضور صدرالشریعہ علیہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتےہیں
کافرپرزکوٰۃ واجب نہیں یعنی اگرکوئی کافرمسلمان ہواتواسےیہ حکم نہیں دیاجائےگا کہ وہ زمانئہ کفرکی زکوٰۃ اداکریں
اور معاذاللہ کوئی مرتدہوگیاتوزمانئہ اسلام میں جوزکوٰۃ نہیں دی تھی ساقط ہوگئ - 
(بہارشریعت جلداول حصہ پنچم صفحہ 875مکتبۃ المدینہ) 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 
۲۳ رجب المرجب ۱۴۴۵ ھجری
۴ فروری ۲۰۲۴ عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post