مسئلہ:- وہ کون سے خوش نصیب صحابئ رسول ہیں جنھوں حضور ﷺ کو قبر میں اتارا اور رب امتی امتی حضور ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
وہ صحابئی رسول ہیں حضرتِ سیِّدُنا قُثَم رضی اللہ ، نبئ کریم ﷺ کو قبرِانور میں اُتارنے کے بعد سب سے آخِر میں باہَر آئے تھے، چُنانچِہ ان کا بیان ہے کہ میں ہی آخِری شخص ہوں جس نے حُضُورِ انور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا رُوئے مُنوَّر قبرِ اَطہر میں دیکھا تھا، میں نے دیکھا کہ سلطانِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم قَبْرِ انور میں اپنے لبہائے مبارَکہ کوجُنبِش فرما رہے تھے (یعنی مبارَک ہونٹ ہلا رہے تھے) میں نے اپنے کانوں کو اللہ پاک کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دَہَن (یعنی منہ) مبارَک کے قریب کیا، میں نے سناکہ مصطفیٰ کریم ﷺ فرماتے تھے ”ربِّ اُمَّتِی اُمَّتِی“ (یعنی پروردگار! میری اُمّت میری اُمّت)۔(مدارج النبوۃ،جلد دوم صفحہ ٤٤۲)
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۰ رجب المرجب ۱۴۴۵ ھجری
۱ فروری ۲۰۲۴ عیسوی جمعرات
Tags:
متفرقات