کیا اعلیٰ حضرت دونوں ہاتھوں سے لکھا کرتے تھے؟


مسئلہ:- کیا یہ بات درست ہے کہ اعلیٰ حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمہ دونوں ہاتھ سے لکھتے تھے؟ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
امام اہلسنت حضور اعلیٰ حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمہ کا دونوں ہاتھوں سے لکھنا غلط مشہور ہے بلکہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صرف اور صرف ایک ہاتھ وہ داہنے ہاتھ سے لکھتے تھے یا اپنے تلامذہ و خلفاء سے بول بول کر لکھواتے تھے یہ ایک ہزار سے زائد مستند اور بے مثال کتابیں دونوں ہاتھوں سے سے لکھنے کا کمال نہیں بلکہ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نوازشات و عنایات کا کمال ہے، 
  امام اہلسنت اعلیٰ حضرت کا دونوں ہاتھوں سے لکھنا بالکل غلط ہے کیونکہ اس میں تحریر کی بے ادبی ہے بائیں ہاتھ سے لکھنا وہ بھی اعلیٰ حضرت جیسی عظیم شخصیت سے یہ ناممکن ہے ۔ 
(بحوالہ ماہنامہ اعلی حضرت ماہ جنوری ۲۰۱۵)
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 
۲۷ جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری
۱۰جنوری ۲۰۲۴عیسوی چہار شنبہ
Previous Post Next Post