کسی کے پاس لقطہ کا مال ہو موت کا وقت قریب ہو تو وصیت کر جانا کیسا ہے؟

مسئلہ:- اگر کسی کے پاس لقطہ کا مال ہو اور موت کا وقت قریب آجائے تو یہ ظاہر کردینا کہ لقطہ کا مال ہے " کیا ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں ظاہر کردینا یعنی وصیت کرجانا واجب ہے 
جیسا کہ بہار شریعت حصہ دہم صفحہ 481 میں ہے : 
 اگر مالک کے پتہ چلنے کی اُمید ہے اور ملتقط کے مرنے کا وقت قریب آگیا تو وصیت کرجانا یعنی یہ ظاہر کردینا کہ یہ لقطہ ہے واجب ہے۔
والله تعالیٰ اعلم 
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۸ جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری
۱۱جنوری ۲۰۲۴ عیسوی جمعرات
Previous Post Next Post