کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ مسجد میں ہنسنا قبر میں اندھیرا لاتا ہے؟

مسئلہ:- کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ مسجد میں ہنسنا قبر میں اندھیرا لاتا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 جی ہاں ایسی روایت ہے حضرت سَیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَروی ہے کہ نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:*"اَلضَّحْکُ فِی الْمَسْجِد ظُلُمَۃٌ فیِ الْقَبْرِ" یعنی مسجِد میں ہنسنا قَبْر میں اندھیرا (لاتا) ہے."*(الجامِعُ الصَّغیر، ص:۳۲۲ حدیث:۵۲۳۱) 
والله تعالیٰ اعلم
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 
۲۵ جمادی الآخر ۱۴۴۵ ھجری
۸ جنوری ۲۰۲۴عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post